ایک اور شخص آئی فون سے زخمی ہو گیا

ایک اور شخص آئی فون سے زخمی ہو گیا
ایک اور شخص آئی فون سے زخمی ہو گیا

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) موبائل فون کی وجہ سے ہونے والا ایک اور خطرناک حادثہ سامنے آگیا ہے جس میں ایک برطانوی شخص کے بازو میں اس کے آئی فون کے جلنے کی وجہ سے دو انچ سوراخ ہوگیا۔ برک شائر کاﺅنٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان جیک پارکر کا کہنا ہے کہ وہ رات کے وقت اپنا فون استعمال کرتے کرتے سوگیا اور س کا بازو نیند میں اس کے فون پر رکھا رہا۔ جب وہ جاگا تو اس کا فون بہت گرم ہوچکا تھا اور بازو پر ایک بڑا چھالا بن گیا تھا۔ کچھ وقت کے بعد یہ چھالا سیاہ رنگ اختیار کرگیا اور پھر پھٹ گیا جس کے باعث اس کے بازو پر 2 انچ قطر کا سوراخ بن گیا جو کہ اس کے عضلات تک گہرا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس زخم کی نوعیت بہت خطرناک ہوسکتی ہے کیونکہ یہ امکان موجود ہے کہ یہ صرف حرارت کی وجہ سے نہیں بلکہ فون سے خارج ہونے والی مضر شعاعوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ جیک کا کہنا ہے کہ اس کے زیر استعمال فون iPhone5 تھا۔ اس حادثے کے متعلق ایپل کمپنی سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

  •  

مزید :

ڈیلی بائیٹس -