زبردست نسخہ جس سے چھوٹا گھر بھی بہت بڑا نظر آئے

زبردست نسخہ جس سے چھوٹا گھر بھی بہت بڑا نظر آئے
زبردست نسخہ جس سے چھوٹا گھر بھی بہت بڑا نظر آئے

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اندرون خانہ ڈیکوریشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا گھر بہت کھلا کھلا نظر آئے تو ایسا فرنیچر استعمال کریں جس کی اونچائی بہت کم ہو۔ آج کل جدید شہروں میں جگہ کی کمی ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے اور موزوں اونچائی کے فرنیچر کا استعمال اس مسئلہ کا آسان حل فراہم کرسکتا ہے۔ کمروں میں رکھے گئے صوفے، کرسیاں اور میز ایک روایتی فرنیچر کی نسبت قدرے کم بلند ہوں تو کمروں کی وسعت میں واضح فرق محسوس ہوتا ہے۔ آج کل ایسے خصوصی طور پر تیار کئے گئے بیڈ بھی دستیاب ہیں کہ جن کی اونچائی بہت کم رکھی جاتی ہے۔ فرنیچر کے انتخاب میں یہ خیال بھی رکھیں کہ اس کا رنگ بھی موزوں ہونا چاہیے کیونکہ بعض کے رنگ بھی وسعت کا احساس پیدا کرتے ہیں اور یہ بھی ضروری ہے کہ تمام فرنیچر ملتی جلتی اونچائی کا ہو کیونکہ اونچا نیچا فرنیچر جمالیاتی پہلو سے اچھا نظر نہیں آتا۔

مزید :

تفریح -