چیخ چیخ کر فون چارج کرنا ممکن

چیخ چیخ کر فون چارج کرنا ممکن
چیخ چیخ کر فون چارج کرنا ممکن

  

لندن (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ بلا وجہ چلانے کا کوئی فائدہ نہیں لیکن برطانوی سائنسدانوں نے ثابت کردیا ہے کہ اگر آپ اپنے موبائل فون پر چلائیں تو اس کی بیٹری چارج ہوسکتی ہے۔ یہ دلچسپ تحقیق مشہور ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا اور کوئن میری یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے جنہوں نے ایک ایسا آلہ تیار کرلیا ہے جو فضا میں موجود شوروغل کو برقی توانائی میں بدل کر موبائل فون کو چارج کرے گا۔ اس سلسلہ میں ابتدائی تحقیق کوئین میری یونیورسٹی میں کی گئی تھی اور اب ایک عام موبائل فون کے سائز کا آلہ تیار کرلیا گیا ہے جو چیخنے چلانے اور غل غپاڑے کی آوازوں کو تقریباً 5 ووٹ بجلی میں بدل دے گا جس سے باآسانی موبائل فون چارج کیا جاسکے گا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آواز بھی توانائی کی ایک قسم ہے اور یہ ارتعاش پیدا کرسکتی ہے۔ نئی قسم کے آلے میں زنک آکسائیڈ نامی مادے کو استعمال کیا گیا ہے جو آواز سے پیدا ہونے والے ارتعاش کو بجلی میں تبدیل کرے گا۔ ابھی چونکہ ابتدائی تجربات کئے گئے ہیں اس لئے آلے کا سائز قدرے بڑا ہے لیکن مستقبل میں اسے چھوٹے سائز میں تیار کیا جائے گا تاکہ استعمال میں سہولت ہو۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -