افتخار چوہدری کے سیاسی پارٹیوں کے باغی رہنماﺅں سے رابطے

افتخار چوہدری کے سیاسی پارٹیوں کے باغی رہنماﺅں سے رابطے
افتخار چوہدری کے سیاسی پارٹیوں کے باغی رہنماﺅں سے رابطے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے نئی سیاسی جماعت کے قیا م کے حوالے سے مختلف سیاسی شخصیات سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی اہم رہنما اس نئی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ممتاز قانون دان حامد خان کو افتخار محمد چوہدری کی نئی سیاسی جماعت کا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو بھی پارٹی میں اہم عہدہ کی پیشکش کی جائے گی۔ افتخار محمد چوہدری عید الاضحی کے بعد ملک کے چاروں صوبوںکا دورہ کریں گے، وہ دو سال پابندی ختم ہونے پر نئی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے۔

مزید : اسلام آباد