بی بی سی سے گفتگو کو سیاق و اسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، مشاہد اللہ مکر گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مشاہد اللہ خان بی بی سی انٹرویو سے صاف صاف مکر گئے، انہوں نے کہا کہ بی بی سی کا ٹیپ کا مجھ سے منسوب کرنا سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے اتنے پیسے نہیں ہیں کہ بی بی سی کے خلاف مقدمہ کرسکوں، اگر مجھے ا یسی باتیں کرنا ہوتیں تو پریس کانفرنس کے دوران کرتا۔ تمام باتیں مجھ سے منسوب کرکے میرے لئے پریشانی پیدا کی گئی، اس انداز میں باتیں نہیں کیں جس طرح نشر کی گئیں، بی بی سی پر قانونی چارہ جوئی کرنا بعد کی بات ہے، وزیراعظم نے مجھے بلایا نہیں رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ادارے نے کچھ باتیں ایڈٹ کردیں کچھ باتیں چلادیں۔