جنرل صاحب! خدا کیلئے انصاف کے معاملے میں بھی چوکا لگادیں: الطاف حسین

لندن (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی، بقا اور مسلح افواج اور ایم کیو ایم کے درمیان پیدا کی گئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے متحدہ کے وفد کو ملاقات کا موقع دیں۔ میں نے دیکھا جنرل راحیل شریف نے چوکا لگایا، آرمی چیف صاحب! خدا کیلئے انصاف کے معاملے میں بھی ایک ایسا ہی چوکا لگادیں۔ جناح گراﺅنڈ عزیز آباد میں 69 ویں جشن آبادی کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع کے شرکاءسے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، مسلح افواج کے تماما فسران و جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، رینجرز، پولیس، عوام کو 69 ویں جشن آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ الطاف حسین نے عمران خانا ور ان کی اہلیہ ریحام خان کو بھی جشن آزادی کی مبارکباد دی۔