افغانستان: ملا منصور کی تقرری پر طالبان میں جھڑپیں، 15ہلاک

کابل (آئی این پی) افغانستان میں طالبان کے نئے امیرملا منصور کی تقرری کے معاملے پر طالبان کے 2ناراض گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 15 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ عسکریت پسندوں نے 9 مسافروں کو اغوا کرلیا۔ افغان میڈیا کے مطابق مقامی سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ طالبان کے درمیان جھڑپ صوبہ ہرات کے ضلع شنداند میں ہوئی جہاں طالبان کے نئے امیر ملا منصور کی تقرری کے معاملے پر دو طالبان گروپ تقسیم ہوگئے۔