چین میں دھماکوں کے مقام سے ریسکیو اہلکار کے اپنے دوست کو وہ دلخراش پیغامات جنہوں نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا، پڑھ کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی شہر تیانجن میں بدھ کے روز خوفناک دھماکے میں 80 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اس حادثے میں تقریباً 17 فائر فائٹر مین ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ ایک بہادر فائر فائٹر نے غیر یقینی حالات کے پیش نظر اپنے ایک دوست کے ساتھ ٹیکسٹ میسجز کا تبادلہ کیا جو اب چینی سوشل میڈیا پر اپنی جذباتی نوعیت کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ فائر فائٹر اور اس کے دوست کے درمیان کیا بات ہوئی۔ آپ بھی پڑھیے:
1:48AM
فائر مین: سن رہے ہو بھائی؟
دوست: ہاں کیا ہوا
1:52AM
فائر مین: میرے فون سے کال نہیں ہورہی، گانگزی ابھی ابھی ہلاک ہوگیا ہے۔ وہ مرگیا، وہ مرگیا۔
1:53AM
دوست: کیا تم مذاق کررہے ہو؟ تم کہاں ہو؟
فائر مین: میں نے اپنا تمام سامان پہن رکھا ہے۔ صرف میرے پاس ہی فون ہے۔
دوست: تم جیسے ہی گھر پہنچو تو مجھے کال کرنا
فائر مین: اگر میں واپس نہ آیا تو میرے باپ کو اپنا باپ سمجھنا۔ میری ماں کی قبر پر ضرورجانا۔
دوست: تمہارا باپ میرا باپ ہے۔ پلیز اپنا خیال رکھو۔
چینی میڈیا میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق موت سے لڑائی کے دوران اپنے ماں باپ کیلئے متفکر فائر مین زندہ بچ گیا ہے۔ اس کی کیفیت کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں
آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں