بے وقوف بنگالی شہری مچھلی میں کیا چیز چھپا کر دبئی لانے کی کوشش میں پکڑا گیا؟ جان کر آپ بھی حماقت پر افسوس کریں گے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بنگلہ دیشی باورچی نے منشیات سمگل کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔اس 25سالہ باورچی نے تقریباً آدھا کلوگرام چرس ایک خشک مچھلی کے پیٹ میں چھپائی اور بنگلہ دیش سے دبئی کی پرواز پکڑ لی۔ بنگلہ دیش ایئرپورٹ سے تو وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا لیکن دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے اسے دھر لیا۔ عدالت کی طرف سے مجرم کو 10سال قید اور 50ہزار درہم (تقریباً 13لاکھ 86ہزار روپے)جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔
کسٹمز انسپکٹر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم رات کی شفٹ میں ڈیوٹی کر رہے تھے، میرے ایک ساتھی نے ایم ایف کو مشکوک جان کر روک لیا۔ اس کے ہینڈ بیگ میں ایک خشک مچھلی تھی جس میں اس نے آدھا کلوگرام چرس چھپائی ہوئی تھی۔ چرس برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزم نے ابتدائی طور پر دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ اسے یہ مچھلی اس کے ایک بنگلہ دیشی دوست نے دی تھی اور کہا تھا کہ دبئی میں موجود ایک شخص تک پہنچا دوں۔ لیکن بعد میں اس نے اقبال جرم کر لیا اور کہا کہ اس نے خود مچھلی میں چرس رکھی تھی اور یہاں لے کر آیا تھا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں