چوہدری شیر علی کی طرف سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں : رانا ثناءاللہ

چوہدری شیر علی کی طرف سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں : رانا ثناءاللہ
چوہدری شیر علی کی طرف سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں : رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )رانا ثناءاللہ نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر اپنا جوابی موقف دے دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ چوہدری شیر علی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے اور وہ ایسی بے لگام گفتگو کرتے رہتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کے والد کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور حقیقت سب کو پتا ہے ۔ جلسوں میں ایک دوسرے کے خلاف بے تکی گفتگو ہوتی ہے ۔ چوہدری شیرعلی بلدیاتی انتخابات سے قبل ایسے الزامات لگا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ 13اکتوبر کو کیا ہوا تھا وہ چوہدری شیر علی سے پوچھ کر بتائیں گے ۔

مزید :

فیصل آباد -