جسم کے مختلف حصوں پر دانے الگ الگ بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہیں، آپ بھی جانئے اور محفوظ رہیے

جسم کے مختلف حصوں پر دانے الگ الگ بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہیں، آپ بھی جانئے ...
جسم کے مختلف حصوں پر دانے الگ الگ بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہیں، آپ بھی جانئے اور محفوظ رہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)ہمارے جسم پر دانے نکلنے کا عمل قدرتی ہے لیکن اگر یہ کسی مخصوص حصے پر زیادہ نکلنے لگیں تو یہ کسی بیماری کی نشاندہی کرتے ہیں۔آئیے آپ کو جسم کے مختلف حصوں پرنکلنے والے دانوں اور ان سے جڑی بیماریوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
گردن
اگر اس حصہ پر دانے نکلنے لگیں تو یہ ایڈرینل گلینڈ میں خرابی کی طرف اشارہ ہے۔اس کی ایک وجہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ اور میٹھے کا زیادہ استعمال ہے۔
کندھے
بہت زیادہ کام کا دباؤاور تناؤ کی وجہ سے جسم کے اس حصے پر بھی دانے نکل آتے ہیں۔یہ کمزور مدافعتی نظام کی جانب بھی ایک اشارہ ہوتا ہے لہذا پریشان نہ ہوں اور اپنے آپ کو پرسکون رکھیں۔
سینہ
اگر دانے سینے پر نکلیں تو اس کامطلب ہے کہ آپ کا نظام انہضام صحیح طریقے سے کام نہیں کررہا اور آپ کو اپنی خوارک میں تبدیلی لاناہوگی۔
بازو
اس جگہ دانے نکلنے کی وجہ وٹامنز کی کمی ہے۔اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ وٹامن کے لئے ادویات کا استعمال شروع کردیں بلکہ خوراک کے ذریعے اس کمی کو پورا کریں۔
پیٹ
اس جگہ دانے کی وجوہات جسم میں شوگر لیول کا بڑھ جانا ہے۔لہذا زیادہ چینی اور بریڈ کا استعمال نہ کریں بلکہ سبزیوں اور پھلوں پر اکتفا کریں۔
ٹانگوں سے اوپر اور دھڑ سے نیچے
اگر آپ کوئی ایسا صابن استعمال کررہے ہیں جو آپ کی جلد کو موافق نہ آئے تو اس حصے پر دانے نکل آتے ہیں لہذا اپنے صابن کو چیک کریں۔اس کی ایک اور وجہ جلد کا انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔
کمرکا اوپر اوردرمیانی حصہ
اگر آپ کی نیند پوری نہیں ہورہی تو اس جگہ دانے نکل آتے ہیں ،اسی طرح آپ حراروں سے بھرپورغذا کا استعمال کررہے ہیں۔
چوکلے
یہاں دانے نکلنے کی وجہ بھی نظام انہضام میں خرابی ہے۔یہ اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ آپ اچھی خوراک استعمال نہیں کررہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

تعلیم و صحت -