قصور جنسی سکینڈل،جے آئی ٹی کے حکم پر 9افراد کا طبی معائنہ مکمل

قصور جنسی سکینڈل،جے آئی ٹی کے حکم پر 9افراد کا طبی معائنہ مکمل
قصور جنسی سکینڈل،جے آئی ٹی کے حکم پر 9افراد کا طبی معائنہ مکمل

  

قصور ( مانیٹرنگ ڈیسک) قصور جنسی سکینڈل کیس میں جے آئی ٹی کے حکم پر 9افراد کا طبی معائنہ مکمل کر لیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کے احکامات پر آج ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں 10افراد کا طبی معائنہ کیا جانا تھا جن میں سے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ابتدائی طور پر جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے9افراد کا طبی معائنہمکمل کر لیا ہے ، معائنہ کیے گئے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔

طبی معائنہ کرنے والی ٹیم نے بتایا ہے کہ یہ پرانے کیسز ہیں اس لئے وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ ان افراد سے زیادتی ہوئی ہے یا نہیں اور ابتدائی رپورٹ میںایسا کچھ واضح نہیں ہوا ہے البتہ متاثرہ افراد کے ڈی این اے اور سیمنز کے نمونے لے لئے گئے ہیں اور ان نمونہ جات کو فارنزک لیبارٹری کو بھیج دیا گیا ہے ۔ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس آنے میں ایک سے چھ ہفتے کا وقت بھی لگ سکتا ہے ۔

مزید : قصور