لوگوں سے کوئی کام کروانا ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ ماہرین نفسیات نے آسان ترین طریقہ بتادیا

لوگوں سے کوئی کام کروانا ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ ماہرین نفسیات نے آسان ترین ...
لوگوں سے کوئی کام کروانا ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ ماہرین نفسیات نے آسان ترین طریقہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسرے اس کی بات مانیں اور بآسانی اپنے کام دیگر لوگوں سے نکلواسکیں ۔اس بات کویقینی بنانے کے لئے کہ دوسرے آپ کا کام کریں، ماہرین نفسیات نے ایک آسان ترین طریقہ بتا دیا ہے۔
ماہر نفسیات رابرٹ سیالڈینی نے اپنی کتاب Influence: The Psychology of Persuasionمیں ایک انتہائی آسان بات بتائی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی کا کام پہلے کریں تو وہ جواب میں آپ کا کام کرتے ہوئے بالکل بھی نہیں ہچکچائے گا۔اس کا کہنا ہے کہ جیسے آپ کو آفس میں کسی سے کوئی کام ہو تو وہ کام کروانے سے قبل اس شخص کو کوئی فیور دیں اور پھر جب آپ اس سے کام کہیں گے تو وہ جلد آپ کا کام کرے گا۔اس کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ اس کا کام کرتے ہوئے یہ کہیں کہ ’کوئی بات نہیں یہ تو میرا فرض تھا‘تو اس بات کا بھی اس پر بہت اچھا اثر ہوگا اور وہ آپ کے لئے دل میں اچھے جذبات رکھے گا اور آپ کے کام آئے گا۔
ایک تجربے میں ویٹروں نے اپنے کسٹمرز کے ساتھ اچھا سلوک کیا اور انہیں بہترین سروس کے ساتھ انہیں کینڈیاں بھی دیں ۔اس اچھے سلوک کا نتیجہ بھی حیران کن تھا یعنی کسٹمرز نے جاتے ہوئے21فیصد زیادہ ٹپ دی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -