اقوام متحدہ کا ایران سے واشنگٹن پوسٹ کے نمائندے کی فوری رہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا ایران سے واشنگٹن پوسٹ کے نمائندے کی فوری رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کا ایران سے واشنگٹن پوسٹ کے نمائندے کی فوری رہائی کا مطالبہ

  

نیویارک / تہران (اے این این) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے ایران سے واشنگٹن پوسٹ کے نمائندے کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ گرفتار نمائندے کو جاسوسی کے الزامات میں ایک برس سے زیادہ مدت سے زیر حراست رکھا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے آزادی اظہار ڈیوڈ کائے نے کہا کہ جیسن کی حراست بنیادی قوائد کی خلاف ورزی ہے جس کا مقصد نہ صرف صحافیوں، بلاگرز، حقوق انسانی کے سرگرم کارکنوں اور دیگر لوگوں کا تحفظ ہے بلکہ سب لوگوں کے اطلاعات کے حق کی ضمانت دیا جانا لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ رضائیاں کو قید رکھنا اور سارے دن ان کی تفتیش جاری رہنا جسمانی اور نفسیاتی بوجھ کا باعث معاملہ ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے انتظامی ایڈیٹر، مارٹن بیرون نے کہا ہے کہ بیان ایسے فیصلہ کن لمحے میں سامنے آیا ہے اور اس سے مقدمے میں ایران کی طرز عمل کو غیرقانونی قرار دینے کے اخبار کے مقف کی سربلندی کا باعث ہے۔

39 برس کے رضائیاں کو 22 جولائی، 2014 کو ان کی بیوی، یگانے صالحی، جو خود بھی صحافی ہیں، اور دو فوٹو جرنلسٹس کے ہمراہ تہران میں حراست میں لیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی