چشتیاں میں 13 سالہ لڑکی سے 3نوجوانوں کی اجتماعی زیادتی

چشتیاں میں 13 سالہ لڑکی سے 3نوجوانوں کی اجتماعی زیادتی
چشتیاں میں 13 سالہ لڑکی سے 3نوجوانوں کی اجتماعی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چشتیاں (اے این این) چشتیاں میں چک 110 فتح کی رہائشی 13 سالہ لڑکی سے 3 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی اور لڑکی کے بے ہوش ہونے پر اسے گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے خاندان والوں نے رپورٹ درخواست دی ہے کہ تین ملزمان نے ان کی 13سالہ بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔ لڑکی کے خاندان والوں کے مطابق ایک ملزم وسیم کا انکے گھر آنا جانا تھا اور گزشتہ شب وہ متاثرہ لڑکی گھر آیا اور مشروب میں نشہ آور چیز ملاکر دی جس سے گھر والے بے ہوش ہو گئے اور لڑکی کو اٹھا کر ملزم طارق کے ڈیرے پر لے گئے۔ جہاں پرانھوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر چھوڑ کر چلے گئے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کیا جا رہا ہے، میڈیکل کی رپورٹ آتے ہی ایف آئی آر درج کر لی جائے گی۔

مزید :

جرم و انصاف -