آئی بی ایس ایف ٹیم سنوکر چیمپن شپ کا ٹائٹل ملائشیاء نے جیت لیا

آئی بی ایس ایف ٹیم سنوکر چیمپن شپ کا ٹائٹل ملائشیاء نے جیت لیا

لاہور( سپورٹس ڈیسک) ملائشیاء نے پاکستان تھری کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر آئی بی ایس ایف ٹیم سنوکر چیمپن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا اسجد اقبال اور شاہد آفتاب پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے پہلے فریم میں کین ہومو اور کوک لیونگ پر مشتمل ملائیشین جوڑی کو ہرا کر برتری حاصل کی لیکن ملائیشین جوڑی نے دوسرا فریم 77-20 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، پاکستانی جوڑی نے ہمت نہ ہاری اور اگلا فریم 73-66 سے جیت کر ایک بار پھر حریف ٹیم پر برتری حاصل کی اس طرح مقابلے کبھی پاکستان اور کبھی ملائشیا کے حق میں ہوتا رہا لیکن بالآخر قسمت نے ملائشیاء کا ساتھ دیا اور اس نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی