نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج دوسرے ٹی 20 میں مدمقابل

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج دوسرے ٹی 20 میں مدمقابل

جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز ) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹوئنٹی 20 میچزپر مشتمل سیریز کا آخری ٹوئنٹی 20میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا ۔ اس سے قبل کھیلے جانے والے پہلے ٹوئنٹی 20میچ میں جنوبی افریقہ نے کامیابی اپنے نام کی تھی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق دوسرا اور آخری ٹوئنٹی 20میچ شام 5 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن دو بجے شروع ہوگا۔ ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کھیلی جائے گی ۔ پہلا ایک روزہ میچ 19 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی