ہیراتھ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 7 وکٹیں لینے والے معمر ترین سری لنکن باؤلر

ہیراتھ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 7 وکٹیں لینے والے معمر ترین سری لنکن باؤلر

گال ( نیٹ نیوز) مایہ ناز سپنر رنگنا ہیراتھ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 7 وکٹیں لینے والے معمر ترین سری لنکن باؤلر بن گئے، اس کے ساتھ ساتھ اننگز میں زیادہ بار پانچ یا زائد وکٹیں لینے والے سری لنکا کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں سپنر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ ہیراتھ نے بھارت کے خلاف گال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حریف ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ بار پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی اعزاز مرلی دھرن کے پاس ہے، انہوں نے 67 بار یہ کارنامہ انجام دیا، شین وارن دوسرے، انیل کمبلے تیسرے اور ہربھجن سنگھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ہیراتھ نے انتہائی تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ان کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 112 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ہیراتھ نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی