افغانستان نے ورلڈ ماسٹرز ٹیم سنوکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

افغانستان نے ورلڈ ماسٹرز ٹیم سنوکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی ) افغانستان نے ورلڈ ماسٹرز ٹیم سنوکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ شہر قائد کے موون پک ہوٹل میں کھیلے گئے فائنل میں افغان ٹیم نے محمد یوسف اور نوین پروانی پر مشتمل پاکستانی ٹیم کو 2کے مقابلے میں 5فریمز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آج ہمارے لیے اچھا دن نہیں تھا اور افغانستان نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ محمد یوسف کے مطابق شکست کی ذمہ داری ان پر ہے،اگر وہ اچھا کھیلتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا ہے۔ نوین پروانی کا کہنا تھا کہ شکست کی ذمہ داری کسی ایک پر نہیں بلکہ دونوں کھلاڑیوں پر عائد ہوتی ہے۔