فاسٹ باؤلنگ کیمپ کے باؤلرز کو قومی ٹیم میں چانس ملے گا
لاہور(آئی این پی)نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ وسیم اکرم کے فاسٹ باؤلنگ کیمپ کی تفصیلات سے ہیڈ کوچ وقار یونس کو بھی آگاہ کیا جائے گاا ور ان باؤلرز کو قومی ٹیم میں چانس مل سکتا ہے۔ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے درمیان رابطہ رہتا ہے اور وہ آپس میں ان معاملات کو زیر بحث لاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ کی ویڈیو کلپس کو این سی اے میں بھی دیکھا جائیگا جہاں ہیڈ کوچ بھی ان باؤلرز کی کارکردگی کو جانچیں گے اور مستقبل میں بھی ان باؤلرز کو موقع مل سکتا ہے۔