ایک دن بھی قومی ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا،آفریدی

ایک دن بھی قومی ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا،آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایک دن بھی قومی ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا جس دن ایسا محسوس کیا اسی دن ریٹائرمنٹ کا اعلان کردؤں گا،ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ذاتی کارکردگی سے فتح دلانا چاہتا ہوں،سینئر کھلاڑیوں کی ناقص فارم کے ذریعے کامیابی کی توقع نہیں کی جاسکتی، اسی لئے تجربات کر رہے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایک دن بھی قومی ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا۔ جس دن بھی ایسا محسوس کیا فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔ بوم بوم آفریدی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کوپہلے ہی خیرباد کہہ چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال بھارت میں ہونیوالے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کیلئے مضبوط اورفتح دستہ تیار کرنے کیلئے اس طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔