ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مبنی رپورٹ کل مکمل کر لی جائیگی
کراچی( آئی این پی) ورلڈ ہاکی لیگ میں عبرت ناک شکست کے اسباب پر مشتمل رپورٹ کل مکمل کرلی جائے گی ‘ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں ایک انٹرویومیں اولمپین شاہد علی خان نے کہاکہ ان کی انکوائری اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے انہوں نے کراچی لاہوراسلام آباد میں ٹیم مینجمنٹ، پلیئرز، سابق اولمپئنزاور صحافیوں سے تجاویز اور سفارشات لی ہیں مفصل رپورٹ پیر تک مکمل کرکے پاکستان ہاکی فیڈریشن کوپیش کردی جائے گی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے رپورٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور یہ تیار کردہ رپورٹ ہاکی فیڈریشن کو بھیجی جائے گی جو اس حوالے سے آگے کی حکمت عملی طے کرے گی یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد اس حوالے سے اس رپورٹ کو تیار کیا گیا ہے ۔