ویمنز نیٹ بال ورلڈ کپ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گئیں

ویمنز نیٹ بال ورلڈ کپ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی( نیٹ نیوز) میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ویمنز نیٹ بال ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گئیں۔ دونوں ٹیمیں طلائی تمغے کیلئے آج آمنے سامنے ہوں گی آسٹریلیا میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل میں جگہ بنا لی ہے، ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے حریف انگلینڈ ویمن کو 50-39 پوائنٹس سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے سیمی فائنل میں میزبان آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے حریف جمیکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 67-56 پوائنٹس سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔