جوکووچ ، نیشیکوری اور اینڈی مرے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جوکووچ ، نیشیکوری اور اینڈی مرے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

مونٹریال( نیٹ نیوز) نویک جوکووچ، کائی نیشیکوری اور اینڈی مرے نے راجرز کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیونتھ سیڈڈ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں جاری مینز سنگلز ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نویک جوکووچ نے لٹویا کے ایرنسٹ گلبز کو سخت مقابلے کے بعد 5-7 ، 7-6 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ جاپان کے فورتھ رینکڈ کائی نیشیکوری نے سابق عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، نیشیکوری کی فتح کا سکور 6-2 اور 6-4 رہا۔ سیکنڈ سیڈڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے دفاعی چیمپئن فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کی۔ ایک اور میچ میں فرانس کے جیرمی شارڈے نے امریکا کے جان ازنر کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-7 ، 7-6 اور 7-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی