قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کل اسلام آباد میں شروع ہوگی

قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کل اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ(کل) 17 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد کے روڈھم ہال میں شروع ہوگی،پاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن چیئرمین شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ چمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر یں گے یہ چمپئن شپ 19 اگست تک جاری رہے گئی، انہوں نے مزید کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ، اپنے نام 16 اگست تک رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی