آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے،مشرف بن مرتضیٰ
ڈھاکہ ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرف بن مرتضیٰ نے کہاہے کہ ہوم گراؤنڈ پر لگاتار کامیابیوں کے بعد اب ہمیں آسٹریلوی ٹیم کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ مشرف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آسٹریلوی ٹیم کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشرف نے کہاہے کہ وہ مستقبل میں بھی ہر طرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیارہیں اور اس کے لئے ٹیم کے تمام کھلاڑی پرامید ہیں ۔