چیک موٹو جی پی میں سپین اور برطانیہ کے کھلاڑیوں کی کامیابی

چیک موٹو جی پی میں سپین اور برطانیہ کے کھلاڑیوں کی کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیک ریپبلک ( نیٹ نیوز ) چیک ریپبلک میں ہونے والی موٹو جی پی پریکٹس ریسز میں سپین کے جارج لورینزو ، ٹیٹو ریبٹ اور برطانیہ کے ڈینی کینٹ نے کامیابی حاصل کر لی۔ چیک ریپبلک میں ہونے والی موٹو جی پی پریکٹس ریس کے شرکا نے بہترین پرفارمنس دی۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں کچھ موٹر سائیکلسٹس حادثے کا شکار ہوئے تو کچھ نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی۔ پہلی ریس میں سپین کے جارج لورینزو نے ایک منٹ اور چھپن اعشاریہ چار نو سیکنڈز میں فاصلہ عبور کر کے فتح سمیٹی۔ موٹو جی پی کی دوسری پریکٹس ریس میں سپین کے ہی ٹیٹو ریبٹ کامیاب رہے جبکہ تیسری موٹو جی پی ریس میں برطانیہ کے موٹر سائیکلسٹ ڈینی کینٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔