بنگلہ دیش: سیکولر بلاگر کے قتل کے الزام میں دو مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا

بنگلہ دیش: سیکولر بلاگر کے قتل کے الزام میں دو مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کی پولیس نے سیکولر بلاگر کے قتل کے الزام میں دو مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان کا تعلق انصار اللہ بنگلہ ٹیم نامی گروپ سے ہے۔ ان دونوں کو سعد الناہین اور مسعود رانا کے ناموں سے شناخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ دونوں اس واردات میں براہ راست ملوث تھے یا نہیں۔چندروز قبل سیکولر نظریات رکھنے والے چالیس سالہ بلاگر نیلوئے نیل کو قتل کر دیا گیا تھا۔
بنگلہ دیش میں اس سال کے دوران اپنی نوعیت کا یہ چوتھا واقعہ تھا۔

مزید :

عالمی منظر -