2015میں 2لاکھ 39ہزرا تارکین وطن یو رپ پہنچے ,آئی او ایم
جنیوا (اے پی پی) سال رواں میں غربت اوربحرانوں کے باعث دو لاکھ 39ہزار تارکین وطن بحیرہ روم پار کر کے یورپ پہنچے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ایک عہدیار نے بتایا کہ اگرچہ اس سال کے ختم ہونے میں ابھی تقریباً ساڑھے چار مہینے کا وقت باقی ہے لیکن تارکینِ وطن کی تعداد کے حوالے سے گزشتہ سال کا ریکارڈ ابھی سے ٹوٹ بھی چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ پورے سال میں دو لاکھ اْنیس ہزار تارکین وطن جنوبی یورپ میں پہنچے تھے۔