راجر ز کپ ، سرینا اور سمونہ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
ٹورنٹو ( نیٹ نیوز) سرینا ولیمز اور سمونہ ہالپ نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو میں جاری ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز نے اٹلی کی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔ سیکنڈ سیڈڈ رومانیہ کی سمونہ ہالپ نے پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-6 ، 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اٹلی کی سیرا ایرانی نے یوکرین کی لیزا سرینکو کو 6-4 اور 6-4 سے ہرایا۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینچچ نے سرب حریف اینا ایوانووچ کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ سرینا ولیمز سے ہوگا سرینا ولیمز کاکہنا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں اور میری کوشش ہوگی کہ میں سیمی فائنل میں بھی اسی طرح عمد ہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں اور فائنل تک رسائی حاصل کروں پرستاروں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہی میری بھرپور رہنمائی کی ہے اور میری کامیابی میں ان کا اہم ہاتھ ہے۔