پر ٹیو ریا :پا کستانی ہا ئی کیمشن کی جا نب سے جشن آزادی کی شا ندار تقریب کا انعقاد
پریٹوریا(بیور و رپورٹ) پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا جس میں بچوں، خواتین اور جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ علمائے دین اور جنوبی افریقیوں نے شرکت کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ ملی نغمے گائے گئے، آزادی کیک کاٹا گیا اور یوم آزادی کے حوالے سے تصاویر لی گئیں۔ نجم الثاقب نے تمام پاکستانیوں کو اس عظیم دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ملکی سالمیت استحکام، خوشحالی اور امن کے حوالے سے خصوصی زور دیا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بے شمار چیلنجوں کا سامنا ہے ہمیں اپنے بڑوں کی قربانیوں سے وطن عزیز حاصل ہوا ہمیں ان کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے اپنے مادر وطن کی ترقی کے لئے اپنی خدمات دینی ہونگی۔ انہوں نے پاکستانیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں متحد ہو کر رہنا ہو گا اور اپنے ملک کی ترقی کیلئے یہاں کام کرنا ہو گا۔