ناروے آرکٹک ریس کا دوسرا مرحلہ آئرش کھلاڑی نے جیت لیا

ناروے آرکٹک ریس کا دوسرا مرحلہ آئرش کھلاڑی نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ناروے ( نیٹ نیوز ) ناروے میں جاری آرکٹک سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ آئرش رائیڈرز نے جیت لیا۔ آرکٹک سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں دنیا بھر سے شامل ماہر رائیڈرز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ شرکا نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب ہاتھ پاؤں چلائے لیکن آئرلینڈ کے سائیکلسٹس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کسی کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا اور سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے ایونٹ میں برتری حاصل کر لی۔ انہوں نے 162.5 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 03 گھنٹے 41 منٹ اور 5 سیکنڈ میں طے کیا۔ اٹلی کے سائیکلسٹس فیڈریکو زورلو نے دوسری جبکہ ناروے کے الیگزینڈر کرسٹوف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔