سمر اولمپک گیمز،سوچی کیلئے میزبانی حاصل کرنا مشکل ہوگا،الیگزینڈرپوپوف

سمر اولمپک گیمز،سوچی کیلئے میزبانی حاصل کرنا مشکل ہوگا،الیگزینڈرپوپوف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو ( نیٹ نیوز) سوچی کو سمر اولمپک گیمز کی میزبانی ملنے کا امکان کم ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے رکن اور پیراکی میں4 سونے کے اولمپک تمغے جیتنے والے روسی کھلاڑی الیگزینڈر پوپوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوچی میں یورپی گیمز منعقد کئے جا سکتے ہیں تاہم وہاں سمر اولمپک گیمز منعقد کرنا مشکل کام ہوگا ۔ الیگزینڈر پوپوف کے مطابق سمر اولمپک گیمز کے لئے سرمائی کھیلوں کی نسبت دوسری قسم کے انفراسٹراکچر کی ضرورت ہے اور سوچی میں نئے ہوٹلوں، سٹیڈیمز کے لئے جگہ نہیں ہے۔ تاہم آج کل عارضی عمارتوں کی تعمیر عام ہو چکی ہے لیکن وہ بعد میں کام نہیں آئیں گی لہذا اس معاملے پر مزید غور کرنا چاہیے۔ پچھلے ہفتے چین کے دارالحکومت بیجنگ کو 2022 کے سرمائی اولمپکس کی میزبانی دی گئی ہے اور اس سے قبل 2008 میں بھی بیجنگ میں سمر اولمپک گیمز منعقد کئے گئے تھے اس طرح بیجنگ سمر اور ونٹر دونوں اولمپک گیمز کی میزبانی کرنے والا دنیا کا پہلا شہر ہوگا۔واضح رہے کہ 2014 میں سوچی نے سرمائی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی تھی۔