کیپ ٹاؤن : 14اگست کے حوالے سے 67یوم آزادی منایا گیا

کیپ ٹاؤن : 14اگست کے حوالے سے 67یوم آزادی منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ) کیپ ٹاؤن میں بھی 14اگست کے حوالے سے 67یوم آزادی منایا گیا اسی سلسلے میں کیپ ٹاؤن میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا اہتمام کیپ ٹاؤن میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن نے کیا تھا جس میں صدر راشد بشیر سیال، افتخار بٹ، شفاقت علی، انوار احمد، وقاص احمد، حسیب لون، امتیاز احمد، رانا اعجاز، حسنین اصغر، اعظم خان ، حسنین شاہ اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن احمد بٹ کے علاوہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آزادی کے حوالے سے مختلف تقاریر کی گئی۔ صدر پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن راشد بشیر سیال نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ایسے حاصلک رنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں پیش کیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ ہم لوگ بھی اپنے ملک کے لئے کچھ کریں ہماری نوجوان نسل پاکستان کا اثاثہ ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور قائد اعظم محمد علی جناح کے قول کام، کام اور کام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں۔

مزید :

عالمی منظر -