پاکستان ہمیشہ سے ہی کشمیریوں کا محسن رہا ہے،محمد احسن اونتو

پاکستان ہمیشہ سے ہی کشمیریوں کا محسن رہا ہے،محمد احسن اونتو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(کے پی آئی)سرگرم انسانی حقوق کارکن محمد احسن اونتو اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گے ا جب انہوں نے سبز لباس پہن کر سول لائنز میں راہ گیروں میں مٹھائی تقسیم کی ۔14اگست کو یوم آزادی پاکستان کے موقعہ پر جشن پاکستان مناتے ہوئے جمعہ کی صبح 11بجے انٹر نیشنل فورم فار جسٹس اور ہیومن رائٹس کے چیرمین محمد احسن اونتو ریذیڈنسی روڈ پر نمودار ہوئے ۔سبز ہلالی پرچم میں ملبوس اور ہاتھوں میں مٹھائی کے ڈبے لیکر اونتو نے ریگل چوک میں راہ گیروں میں مٹھایاں تقسیم کیں ۔چند نو عمر لڑکوں نے جب مٹھائی لی تو وہ بول پڑے ہمیں لگا کہ پاکستان کا کرکٹ چاچا ہے ،یہ تو مٹھائی چاچا ہے ۔اونتو نے جو لباس پہنا تھا اس پر جشن آزادی کے الفاظ درج تھے ۔مٹھائی تقسیم کرنے کے دوران اونتو نے پاکستان کو کشمیریوں کا محسن قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمیشہ سے ہی کشمیریوں کا محسن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکی تحریک کو جلا بخشنے کیلئے پاکستان کو ہر محاذ پر مصائب جھیلنے پڑے تاہم اس کے باوجود وہ کشمیریوں کواخلاقی ، سیاسی ،سفارتی سطح پر حمایت کرتا آرہا ہے۔ریذیڈنسی روڈ پر کچھ دیر تک مٹھائی تقسیم کرنے کے بعد اونتو چلے گئے ۔

مزید :

عالمی منظر -