آل راؤنڈرفرویز معروف 7ستمبر کو 31ویں سالگرہ منائیں گے

آل راؤنڈرفرویز معروف 7ستمبر کو 31ویں سالگرہ منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو ( نیٹ نیوز)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فرویز معروف اگلے ماہ 7 ستمبر کو اپنی 31 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 7 ستمبر 1984 کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جانب سے 22 ٹیسٹ،104 ایک روزہ اور 7 ٹوئنٹی 20میچز کھیلے ہیں ۔
ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 556 رنز اور 25 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 1042 رنز اور 133 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں 23 رنز اور 7 کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔