ویمنز ایشز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 26 اگست کو کھیلا جائیگا

ویمنز ایشز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 26 اگست کو کھیلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( نیٹ نیوز) ویمنز ایشز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا ویمنز نے ون ڈے سیریز اور واحد ٹیسٹ جیت کر ایشز میں سبقت حاصل کی ہوئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 26 اگست، دوسرا 28 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 اگست کو کھیلا جائے گا۔