برازیل :فا ئرنگ کے مختلف واقعات میں 18ہلاک 6زخمی
ساؤ پولو(آن لائن )برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پاؤلو میں مسلح افراد نے ایک رات کے دوران مختلف واقعات میں فائرنگ کر کے کم سے کم 18 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ساؤ پاؤلو میں عینی شایدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ماسک پہن رکھی تھی۔اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرنے سے پہلے متاثرہ افراد کے ناموں کو چیک کیا یا ان سے پوچھا کہ آیا ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ تو نہیں ہے۔ساؤ پاؤلو کے حکام ان واقعات میں ٹارگٹ کلنگ کے امکان پر تفتیش کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ہلاکتیں ہر اعتبار سے انتقامی کارروائی نظر آ رہی تھی جنھیں شاید ڈیوٹی ختم کر کے آنے والے پولیس اہلکاروں یا محافظوں نے منشایات کے بیوپاری یا معروف مجرموں کے خلاف انجام دیا تھا۔واضح رہے کہ ساؤ پاؤلو میں گذشتہ ہفتے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد گذشتہ واقعات کے مقابلے کہیں زیادہ ہے۔ایک فورنسک ماہر نے ساؤ پاؤلوکے اخبار فولہا کو بتایا کہ انھوں نے شہر میں ایک رات کے دوران اتنے افراد کو کبھی مرتے نہیں دیکھا۔فائرنگ کے یہ واقعات ساؤ پاؤلو کے اوساسکو اور باروری کے علاقوں میں ہوئے جبکہ ان میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔