پریٹوریا لوڈیم :پاکستانیوں کا14 اگست کے حوالے سے زبردست ریلی کا انعقاد

پریٹوریا لوڈیم :پاکستانیوں کا14 اگست کے حوالے سے زبردست ریلی کا انعقاد

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ) زندہ قومیں آزادی کا جشن بھی زندہ دلی سے مناتی ہیں۔ 69 ویں یوم آزادیک ے موقع پر پریٹوریا لوڈیم میں مقیم پاکستانیوں نے 14 اگست کے حوالے سے ایک زبردست ریلی کا انعقاد کیا جس میں سینکڑون پاکستانیوں نے رکت کی۔ لوڈیم شہر کی گلیوں بازاروں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے پاکستان میں مال روڈ لاہور پر کوئی ریلی جارہی ہو۔ ریلی کے شرکاء نے لوڈیم ٹاؤن میں رہنے والے دوسرے لوگوں کو یہ دکھا دیا کہ پاکستانی ایک زندہ دل قوم ہیں ریلی کے اختتام پر لوڈیم میں النور ریسٹورنٹ میں آزادی کے حوالے سے ا یک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا اور بعد میں کیک کاٹا گیا تقریب میں چوہدری زاہد علی، نعیم انور، اسماعیل کھٹانی، رحیم بھائی، صدر پریٹوریا پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن ناصر خان، امانت علی تارڑ، راجہ شہزاد، زاہد افضل، ناصر بھٹہ، مبشر حسین، قمر زمان اور شفیق الرحمان کے علاوہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری زاہد علی نے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آزاد کرواتے وقت جو قربانیاں ہمارے بڑوں نے دی ہیں ہمیں وہ ہمیشہ یاد رکھنی ہوں گی۔ انہوں نے ہمیں ایک آزاد ملک دیا اور اب ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی پاکستان کے لئے کچھ کریں اور اپنے آنے والی نسلوں کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہملک دیں۔ چوہدری زاہد نے کہا کہ آزادی کی قدر ان سے پوچھیں جو آزادی کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کررہے ہیں۔

ٍ

مزید : عالمی منظر