ایمنسٹی انٹرنیشنل کا آسٹریا میں مہاجرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا آسٹریا میں مہاجرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

لندن (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آسٹریا میں مہاجرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیاہے ۔ یورپی میڈیا کے مطابق آسٹریا میں ایمنسٹی کے سربراہ ہائنز پاٹزیلٹ نے بتایاکہ ویانا کے قریب ملک کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ میں پناہ گزینوں کو غیر انسانی حالات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چار ہزار میں سے تقریباً پندرہ سو کو کھلے آسمان تلے رات بسر کرنا پڑتی ہے۔ پاٹزیلٹ نے مزید کہا کہ حاجت خانوں کی حالت انتہائی خراب ہے جبکہ مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ غسل خانے بھی نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس کیمپ میں بچوں کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔م ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آسٹریا میں مہاجرین کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے آسٹریا کی حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : عالمی منظر