نابلس میں سینکڑوں افراد کا بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کی فوری رہائی کیلئے مظاہرہ

نابلس میں سینکڑوں افراد کا بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کی فوری رہائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نابلوس(اے پی فلسطین کے شہر نابلس میں سینکڑوں افراد نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کی فوری رہائی کیلئے مظاہرہ کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین 58 دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے فلسطینی قیدی محمد علان کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے جو جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اوراب کوما میں چلے گئے ہیں۔۔ تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خضر عدنان نے اس موقع پر کہا کہ دنیا بھر کے حریت پسندوں کو اپنے اپنے ملکوں میں اسرائیلی حکومت کے سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے کر کے فلسطینی قیدی محمد علان کی رہائی کے لئے دباؤ ڈالنا چاہئے

مزید :

عالمی منظر -