شام: ایرانی و افغانی اجرتی قاتل باغیوں کی حراست میں
دبئی( آن لائن)شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ "یوٹیوب" پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے تین اجرتی قاتلوں کو شام کے شہر درعا میں اپوزیشن کے قبضے میں دکھایا گیا ہے۔ مبینہ طورپر حراست میں لیے گئے تینوں اجرتی قاتل شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے کے لیے آئے تھے۔ادھر درعا شہرمیں پچھلے چند گھں ٹوں کے دوران محاذ جنگ پر ڈرامائی تبدیلی آئی ہے اور باغیوں ںے کئی اہم تزویراتی مراکز قبضہ کرلیا ہے۔انقلابی کارکنوں نے درعا کی مرکزی شاہراہ پرو اقع تل زعتر، المفطرہ چیک پوسٹ، الکازنہ چیک پوسٹ اور بنا القصر کے مقامات پرقبضہ کرلیا شامی فوج اور اس کی حامی ملیشیا کو وہاں سے مار بھگایا ہے۔
انقلابیوں نے درعا میں اسدی فوج کے مراکز پر راکٹوں سے حملے کیے جس کے بعد وہ پسپا ہونے پرمجبور ہوگئی