سلامتی کونسل کے زیراہتمام ہم جنس پرستوں پر داعش کے حملوں کے بارے میں اجلاس 24اگست کو ہوگا

سلامتی کونسل کے زیراہتمام ہم جنس پرستوں پر داعش کے حملوں کے بارے میں اجلاس ...

اقوام متحدہ (اے پی پی)ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیراہتمام ہم جنس پرستوں پر داعش کے حملوں کے بارے میں اجلاس 24اگست کو ہوگا۔ریڈیو تہران کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر سامانتھا پاور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل چوبیس اگست کو ہم جنس پرستوں پر دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کے بارے میں ایک اجلاس منعقد کرے گی۔ سلامتی کونسل کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو گا کہ وہ اپنے کسی اجلاس میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کا جائزہ لے گی۔

سامانتھا پاور نے کہا کہ سلامتی کونسل کی غیررسمی نشست میں داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں ہم جنس پرستوں پر داعش کے حملوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ امریکا اور چلی اس نشست کی میزبانی کریں گے اور اس میں سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک شرکت کر سکتے ہیں۔ اس نشست میں عراق اور شام کے کئی ہم جنس پرست بھی شرکت کریں گے کہ جو داعش کے حملوں کے خوف سے اپنے ملکوں سے بھاگے ہوئے ہیں اس کے علاوہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی کمیشن کی سربراہ جیسیکا اسٹرن بھی اس نشست میں شرکت کریں گی۔

مزید : عالمی منظر