جنوبی سوڈان نے باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات کے عمل کو معطّل کردیا

جنوبی سوڈان نے باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات کے عمل کو معطّل کردیا

جوبا (اے پی پی) جنوبی سوڈان نے باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات کے عمل کو معطّل کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ) جنوبی سوڈان کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ باغی آپس کے اختلافات کی وجہ سے دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں اور اسی وجہ سے امن بات چیت کے عمل کو فی الحال روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم صدر سلوا کیر کی مرضی سے اٹھایا گیا ہے۔ جنوبی سوڈان میں 20ماہ سے خانہ جنگی جاری ہے۔ امن مذاکرات کا سلسلہ ایک ایسے موقع پر منقطع ہوا ہے، جب عالمی برادری نے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

مزید : عالمی منظر