ہزاروں فلسطینیوں کا محمد علان سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا

ہزاروں فلسطینیوں کا محمد علان سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)ہزاروں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی جیل میں دو ماہ سے بھوک ہڑتال کرنیوالے فلسطینی نوجوان محمد علان کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کیخلاف گزشتہ روز دھرنا دیا۔ مظاہرین نے ’فلسطینی قیدی کو رہا کرو‘ کے واشگاف اور فلک بوس نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز فلسطین کے مختلف شہروں میں محمد علان کی رہائی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مسجد اقصیٰ میں نماز کے بعد نمازیوں نے دھرنا دیا اور محمد علان سمیت انتظامی حراست میں رکھے گئے سینکڑوں فلسطینیوں کی فوری رہائی کے حق میں نعرے بازی کی۔مظاہرین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے بھی محمد علان کی جان بچانے میں مدد کی اپیل کی اور ساتھ ہی اس قیدی کی تشویشناک حالت اور صہیونی حکام کی جانب سے رہائی میں پس و پیش سے کام لینے پرسخت غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر