یورپ میں میزائل شکن دفاعی نظام قائم کرنے کا امریکی منصوبہ بے بنیاد ہے، روس

یورپ میں میزائل شکن دفاعی نظام قائم کرنے کا امریکی منصوبہ بے بنیاد ہے، روس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (اے پی پی) روس نے کہاہے کہ ایران کے جوہری مسئلے پر معاہدہ کے بعد یورپ میں میزائل شکن دفاعی نظام قائم کرنے کا امریکی منصوبہ بے بنیاد ہو گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق نائب وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہمیں یورپ میں امریکی میزائل شکن دفاعی نظام کا منصوبہ جاری رکھنے کے لئے کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ تاہم امریکہ اس منصوبے میں تیزی لارہاہے اور اس کی روس مخالف حیثیت واضح ہے ۔انہوں نے کہاکہ جن خطرات کے پیش نظر یورپ میں میزائل شکن دفاعی نظام قائم کرنے کی بات ہو رہی تھی اب وہ خطرات نہیں رہے۔ تاہم امریکہ اس منصوبے پر عمل کرنے کے لئے نئی وجوہات ایجاد کر رہا ہے ۔روسی نائب وزیرخارجہ نے بتایا کہ روس امریکہ کے اس منصوبے کے خلاف احتجاج جاری رکھے گا۔

مزید :

عالمی منظر -