لیبیا میں داعش اور مقامی قبائلیوں کے درمیان لڑائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 ہوگئی

لیبیا میں داعش اور مقامی قبائلیوں کے درمیان لڑائی میں ہلاک ہونے والوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طرابلس (اے پی پی) لیبیا میں شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ اور مقامی قبائلیوں کے درمیان لڑائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 ہوگئی ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے جاری ہے اور یہ لڑائی لیبیا کے شہر سرت میں ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت قبیلہ فرجان کے لوگوں کی ہے جس نے داعش کے ساتھ تعاون سے انکار کر دیا تھا۔ داعش کے شدت پسندوں نے جمعہ کے روز سرت میں ایک عارضی ہسپتال کو آگ لگا دی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -