فضائی آلودگی کے سبب ہر روز چار ہزار چینی باشندے ہلاک ہو جاتے ہیں، رپورٹ

فضائی آلودگی کے سبب ہر روز چار ہزار چینی باشندے ہلاک ہو جاتے ہیں، رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ماہرین نے دعویٰ کیاہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے چار ہزار چینی باشندے ہلاک ہو جاتے ہیں جس کی بڑی وجہ کوئلہ جلانے سے ہونے والی آلودگی ہے۔ جرمن ریڈیو نے برکلے ارتھ نامی ایک انڈیپینڈنٹ ریسرچ گروپ کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ آلودہ ہوا کے سبب ہر سال 1.6 ملین افراد ہلاک ہوتے ہیں جو چین میں ہر سال ہونے والی کْل ہلاکتوں کا قریب 17 فیصد بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینیوں کی 38 فیصد تعداد جس ہوا میں سانس لیتی ہے وہ امریکی معیارات کے مطابق غیر صحت مند ہے۔چینی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید :

عالمی منظر -