اقوام متحدہ کا ایران سے امریکی اخبار کے نمائندے کی فوری رہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا ایران سے امریکی اخبار کے نمائندے کی فوری رہائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے ایران سے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے نمائندے کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی ریڈیو کے مطابق اخبار کے نمائندے جیسن رضائیاں کو ایک برس سے زیادہ مدت سے زیر حراست رکھا گیا ہے اورکے خلاف عائد کردہ الزامات میں جاسوسی کا الزام بھی شامل ہے۔ان کے مقدمے میں فیصلہ اگلے ہفتے کے اوائل میں آنے کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے آزادی اظہار ڈیوڈ کائے نے ایک بیان میں کہاہے کہ جیسن کی حراست بنیادی قوائد کی خلاف ورزی ہے، جس کا مقصد نہ صرف صحافیوں، بلاگرز، حقوق انسانی کے سرگرم کارکنوں اور دیگر لوگوں کا تحفظ ہے۔
بلکہ سب لوگوں کے اطلاعات کے حق کی ضمانت دیا جانا لازم ہے۔ انہوں نے کہاکہ رضائیاں کو قید رکھنا اور سارے دِن اْن کی تفتیش جاری رہنا جسمانی اور نفسیاتی بوجھ کا باعث معاملہ ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے انتظامی ایڈیٹر مارٹن بیرون نے کہاہے کہ اس سے مقدمے میں ایران کی طرز عمل کو غیرقانونی قرار دینے سے اخبار کے مؤقف کی عکاسی ہوتی ہے ۔ اْنھوں نے اس مقدمے کو ’جعلی‘ قرار دیا۔ رضائیاں کو 22 جولائی، 2014ء4 کو اْن کی بیوی، یگانے صالحی، جو خود بھی صحافی ہیں، اور دو فوٹو جرنلسٹس کے ہمراہ تہران میں حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -