کویٹو ٗ آتش فشاں نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کردیا ٗ قریبی آبادیوں میں الرٹ جاری

کویٹو ٗ آتش فشاں نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کردیا ٗ قریبی آبادیوں میں الرٹ ...

کویٹو(این این آئی) ایکوڈور میں آتش فشاں نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کردیا حکام نے قریبی آبادیوں میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ ایکوڑور کے کوٹوپیکسی آتش فشاں پہاڑ میں 2دھماکے ہوئے ہیں جس کے بعد راکھ اور دھویں کے بادل فضا میں 5کلو میٹر تک بلند ہوتے نظر آئے آتش فشاں کی راکھ قریبی دیہات تک پھیل گئی جہاں راکھ اور دھویں سے بچاؤ کیلئے لوگوں میں ماسک تقسیم کیے گئے ٗ حکام نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر نیشنل پارک بند کردیا اور لوگوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت جاری کردی ۔

مزید : عالمی منظر